بین الاقوامی گروپ: سعودی کے وہابی مفتی کا کا کہنا ہے کہ دیگر پبلیکشینز کے چاپ شدہ قرآنی نسخوں میں غلطیاں ہوسکتی ہیں لہذا مدینہ کی مساجد میں صرف «ملک فهد» کے چاپ شدہ قرآن رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے

ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق سعودی کے وہابی مفتی «شیخ عبدالعزيز بن عبدالله آلالشیخ» نے ٹی وی پروگرام «فتاوی علی الهواء» میں کہا کہ دیگر قرآنی نسخوں کی نسبت ملک فھد پبلیکیشنز کے قرآن مجید کی تلاوت افضل ہے کیونکہ دیگر نسخوں میں غلطیاں ہونے کا امکان زیادہ ہے۔
وہابی مفتی کا دعوی ہے کہ صرف«ملک فهد» ادارے کا شایع شدہ قرآن تمام غلطیوں سے مبرا ہے۔
شیخ عبدالعزیز بن عبدالله آلالشیخ نے مزید کہا کہ چونکہ دیگر قرآنی نسخوں میں چھوٹی اور بڑی غلطیاں ہوسکتی ہیں لہذا وزارت اوقاف کو چاہیے کہ اس ادارے کے علاوہ دیگر تمام نسخوں کو مساجد سے اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک فھد پبلیکیشنز کےقرآن مطمین ترین نسخے ہیں لہذا ان کی موجودگی میں دیگر اداروں کے قرآنی نسخے رکھنے کی ضرورت نہیں۔