جہاز میں ’’اللہ‘‘ کہنے پر مسلم جوڑے کو طیارے سے اتار دیا گیا

IQNA

جہاز میں ’’اللہ‘‘ کہنے پر مسلم جوڑے کو طیارے سے اتار دیا گیا

16:46 - August 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3501302
بین الاقوامی گروپ:مسلمان جوڑے کو غیرملکی ایئرلائن سے اس وقت اتار دیا گیا جب انہوں نے پسینہ آنے پر’’اللہ‘‘ کہہ دیا۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے  «Mic» کے مطابق  فیصل علی اور نازیہ علی ڈیلٹا ایئرلائن کے ذریعے پیرس سے امریکی ریاست اوہائیو جانے کے لئے جہاز میں بیٹھے ہی تھے کہ اس دوران پسینہ آنے کی صورت میں فیصل علی نے جیسے ہی اللہ کہا تو جہاز کا عملہ مسلم جوڑے کو مشکوک نظروں سے دیکھنے لگا جس کے بعد کریو نے پائلٹ کو سارا ماجرا بتایا جس پر پائلٹ نے جوڑے کو جہاز سے اتارنے کی ہدایت کی اور جوڑے کو جہاز سے اتار دیا گیا۔


دوسری جانب پیرس میں تفتیش کے دوران مسلمان جوڑے کو کلئیر قرار دے دیا گیا تاہم تفتیشی ٹیم نے معذرت کرتے ہوئے جوڑے کو اگلی فلائٹ سے اوہائیو کے لئے روانہ کردیا جب کہ مسلم جوڑے کے ساتھ نازیبا رویہ کے خلاف کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشن نے ایئرلائن کے خلاف درخواست جمع کرادی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلم جوڑے کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کرنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔


قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں مسلمانوں کے لیے جہاز سے سفر کرنا ایک مسلہ بن گیا ہے اور مختلف بہانوں سے انکو تنگ کیا جاتا ہے۔


3520410

نظرات بینندگان
captcha