حجاب کی وجہ سے کام سے فارغ !

IQNA

حجاب کی وجہ سے کام سے فارغ !

6:52 - August 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3501307
بین الاقوامی گروپ: ایک امریکن مسلمان خاتون کواسکارف پہننےکی وجہ سے کام سے نکال دیا گیا

حجاب کی وجہ سے کام سے فارغ !


ایکنا نیوز- روزنامه «Pakistan Today» کے مطابق ورجینیا میں ایک ڈینٹل کلینک میں مسلمان خاتون کو اسکارف نہ چھوڑنے کی وجہ سے کام سے فارغ کردیا گیا

حال ہی میں اسکارف کا استعمال شروع کرنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے باس نے کہا کہ اسکارف مت پہنو اس سے کسٹمر متاثر ہوں گے

مسلمان خاتون نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ کام اور اسکارف میں سے ایک کو چھوڑ دینا ہوگا اور اپنی جاب سے بہت محبت کے باوجود میں نے کام چھوڑ دیا۔

اسکا کہنا ہے کہ آفس میرے کام سے بہت خوش تھا اور مجھے یہ امید نہ تھی کہ اسکارف کی وجہ سے وہ مجھے کام سے فارغ کردیں گے۔

امریکہ میں مسلم کونسل نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مذکورہ ادارے سے کہا ہے کہ فورا اپنے اس فیصلے کو واپس لے

ورجینیا میں ڈینٹل کلینک کے آفس نے اس حوالے سے اب تک رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

3520551



نظرات بینندگان
captcha