ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ہندوستان سے کشمیریوں پر چھرے والی بندوقوں کا استعمال روکنے کا مطالبہ

IQNA

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ہندوستان سے کشمیریوں پر چھرے والی بندوقوں کا استعمال روکنے کا مطالبہ

13:19 - August 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3501308
بین الاقوامی گروپ:انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان سے کشمیریوں پر چھرے والی بندوقوں کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی کشمیریوں پر چھرے والی بندوقوں کا استعمال روکنے کی اپیل کردی، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 8جولائی سے اب تک 75 سے زائد کشمیری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔  انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستانی فورسز سے نہتے کشمیریوں پر مہلک ہتھیار پیلٹ گنوں کا استعمال روکنے کا کہا ہے۔
ہندوستانی  فوجیوں کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف چھرے والی بندوقوں کے استعمال سے اب تک  100 سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha