
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «عیون الخلیج» کے مطابق روزنامه «ڈیلی ٹرسٹ» لکھتا ہے : «زاریا» شہر کے تین سالہ کرشماتی بچے نے قرآن مجید کو حفظ کرکے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے
نایجیریا سے تعلق رکھنے والے حیرت انگیز صلاحیتوں کے مالک تین سالہ بچے «محمد شمسالدین علی» نے ڈیڑھ سال کی عمر میں حفظ قرآن کے بین الاقوامی اسکول «شیخ انجو عبدالله» میں داخلہ لیا اور پھر صرف ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں قرآن مجید کو حفظ کرلیا ہے
مذکورہ مدرسے میں ایک سال سے اوپر کے بچے داخلہ لیتے ہیں۔
«علی شمسالدین» جو بچے کا والد ہونے کے ساتھ اس اسکول کا پرنسپل بھی ہے کا کہنا ہے کہ شروع ہی سے میرے بچے کے اندر اچھی صلاحیتیں موجود تھیں۔
انکا کہنا ہے میرے بیٹے محمد کی طرح دیگر بھی باصلاحیت بچے ہوں گے مگر محمد کا کمال یہ ہے کہ اس کم عمری میں اس نے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ اور نمایاں پوزیشن لیا ہے
حیرت انگیز صلاحیتوں کا مالک بچہ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں بات کرسکتا ہے
زاریا نایجیریا کے شیعہ شہروں میں شمار کیاجاتا ہے جسکو شیعہ اسلامی تحریک کا گڑھ بھی سمجھا جاتا ہے۔