مصر؛ شیعه - سنی وحدت سیمینار کا اہتمام

IQNA

مصر؛ شیعه - سنی وحدت سیمینار کا اہتمام

6:41 - August 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3501321
بین الاقوامی گروپ:جامعہ الازھر کے فقہہ میں استاد «احمد کریمه» کے مطابق اسلامی فرقوں میں ہم آہنگی اور وحدت پیدا کرانے کے لیے اگست کے آخر میں سیمینار منعقد کیا جارہا ہے

مصر؛ شیعه - سنی وحدت سیمینار کا اہتمام


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے الیوم السابع مصر کے مطابق جامعہ الازھر کے فقہہ میں استاد «احمد کریمه» نے کہا ہے کہ اگست کے آخر میں اسلامی فرقوں میں وحدت کی فضا پیدا کرانے کے لیے وزارت اوقاف اور الازھر کے تعاون سے وحدت سیمینار منعقد کیا جائے گا جسمیں تمام فرقوں بالخصوص شیعہ اور سنی دانشوروں اور علما کو مدعو کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ وسایل کی کمی کے باعث ملک سے باہر سے مہمانوں اور علما کو مدعو نہیں کیا جاسکتا مگر ملک کے اندر تمام مسالک حتی کے مسیحی برادری کے دانشوروں کو بھی مدعو کیا جارہا ہے تاکہ مختلف مسالک اور مذاہب میں برادری اور اخوت پیدا کیا جاسکے۔


انہوں نے اسلامی فرقوں میں وحدت اور اخوت پیدا کرنے کو سیمینار کا اہم ترین مقصد قرار دیا ۔


3520965

نظرات بینندگان
captcha