پاکستان؛ وکلا قتل عام کی ذمہ داری تکفیری تنظیم نے قبول کرلی

IQNA

پاکستان؛ وکلا قتل عام کی ذمہ داری تکفیری تنظیم نے قبول کرلی

6:44 - August 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3501322
بین الاقوامی گروپ: سول اسپتال اور منوجان روڑ واقعے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کرلی / مولانا شیرانی نے بدامنی کی ذمہ دار اسٹبلشمنٹ کو قرار دےدیا

پاکستان؛ وکلا قتل عام کی ذمہ داری تکفیری تنظیم نے قبول کرلی

ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق سول اسپتال دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل نے اسٹبلشمنٹ پر کڑی تنقید میں کہا کہ ملک میں کرائے کے قاتل اور مسلح تنظیمیں کس کی بنائی گئی ہیں اور ان کی پرورش کس نے کی ؟


میڈیا زرایع کے مطابق گذشتہ روز دھماکے  منو جان روڑ پر ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان سے الگ ہونے والی تنظیم ( جماعت الاحرار )  قبول کرلی ہے جبکہ بعض دیگر اطلاعات کے مطابق داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ مذکورہ جماعت اہل تشیع کے قتل عام کی بھی ذمہ دار ہے اور متعدد واقعات کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے اور اگر ان کے خلاف موثر کارروائی کی جاتی تو آج یہ واقعات رونما ہوتے۔

نظرات بینندگان
captcha