
ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق سول اسپتال دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل نے اسٹبلشمنٹ پر کڑی تنقید میں کہا کہ ملک میں کرائے کے قاتل اور مسلح تنظیمیں کس کی بنائی گئی ہیں اور ان کی پرورش کس نے کی ؟
میڈیا زرایع کے مطابق گذشتہ روز دھماکے منو جان روڑ پر ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان سے الگ ہونے والی تنظیم ( جماعت الاحرار ) قبول کرلی ہے جبکہ بعض دیگر اطلاعات کے مطابق داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ جماعت اہل تشیع کے قتل عام کی بھی ذمہ دار ہے اور متعدد واقعات کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے اور اگر ان کے خلاف موثر کارروائی کی جاتی تو آج یہ واقعات رونما ہوتے۔