دشمنان اسلام امت مسلمہ کو تقسیم کر نے کی سازشوں میں مصروف ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

IQNA

دشمنان اسلام امت مسلمہ کو تقسیم کر نے کی سازشوں میں مصروف ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

13:11 - August 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3501325
بین الاقوامی گروپ:ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ میں آج ہونے والے دہشتگرد حملے نے ہماری اس کانفرنس کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روسی صدر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ چالیس ممالک دہشتگرد تنظیم’’داعش‘‘ کو چلا رہے ہیں
دشمنان اسلام امت مسلمہ کو تقسیم کر نے کی سازشوں میں مصروف ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

ایکنا نیوز- شفقنا- اسلام آباد کے مقا می ہوٹل میں ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام ’’عالمی دہشتگردی اور پاکستان‘‘ کے عنوان سے قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ میں آج ہونے والے دہشتگرد حملے نے ہماری اس کانفرنس کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روسی صدر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ چالیس ممالک دہشتگرد تنظیم’’داعش‘‘ کو چلا رہے ہیں۔ پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ دشمنان اسلام امت مسلمہ کو تقسیم کرکے آپس میں لڑانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ جس کا اسلام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انھوں نے سارک کانفرنس کے موقع وزیر داخلہ کے کشمیر پر جرأت مندانہ موقف کی تعریف کی تاہم انھوں نے کہا کہ بحیثیت مجموعی حکومت کی کارکردگی سے کشمیری قیادت مطمئن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کے اغواء کے حالیہ واقعات بھی دہشتگردی کے زمرے میں آتے ہیں۔ امت مسلمہ کو چاہیے کہ او آئی سی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے اور اسلامی ممالک کو درپیش چیلنجیز اور خطرات کا حل ڈھونڈنا چاہیے اور پاکستان کو اس سلسلے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ 

نظرات بینندگان
captcha