چہلم امام حسین کے حوالے سے تیاریاں / گیارہ کمیٹیاں قائم

IQNA

چہلم امام حسین کے حوالے سے تیاریاں / گیارہ کمیٹیاں قائم

10:42 - August 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3501329
بین الاقوامی گروپ: اربعین حسینی کے پروگرام کے حوالے سے اجرائی کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوا

چہلم امام حسین کے حوالے سے تیاریاں / گیارہ کمیٹیاں قائم


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے baghdad.icro.ir،کے مطابق اجلاس میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈ حجت‌الاسلام والمسلمین غلامرضا اباذری ،اربعین حسنی ثقافتی کمیٹی کے سربراہ حجت‌الاسلام و المسلمین احمدی، عراق کے شہر کربلا میں رہبر معظم کے نمایندے خصوصی حجت الاسلام و المسلمین نجفی روحانی، نجف میں رہبر معظم کے نمایندے، حجت‌الاسلام علم الهدی، کاظمین میں رہبر کے نمایندے، حجت‌الاسلام احسانی، عراق میں ریڈیو اور ٹی وی الائنس کے صدر، حجت‌الاسلام سید‌حمید حسینی اور دیگر مختلف مذہبی اداروں کے نمایندے شامل تھے

ایرانی ثقافتی سفیر کے مطابق شہادت کی ثقافت کو ذندہ رکھنا ، عراق اور ایران کی حکومتوں اور عوام میں تعلقات میں استحکام اور عشق حسینی میں اضافہ کرنا اربعین حسینی کی پالیسیوں میں شامل ہے

کمیٹیوں کی تشکیل

اربعین حسینی ثقافتی کمیٹی کے سربراہ کے مطابق گیارہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جنمیں زائرین کے راستے میں ٹینٹوں کا اہتمام، مذہبی تبلیغاتی مواد تیار کرانا اور دیگر ذی ربط اداروں کی مدد کرنا ان کمیٹیوں کے فرائض میں شامل ہیں

اربعین حسینی کے حوالے سے مجازی دنیا میں تبلیغاتی کام سرانجام دینا اور چہلم کے ایام میں زائرین میں تبلیغاتی کام دیگر مقاصد میں شامل ہیں۔


3521475

نظرات بینندگان
captcha