ممبئی پولیس نے ذاکر نائیک کو مشکوک قرار دیے دیا

IQNA

ممبئی پولیس نے ذاکر نائیک کو مشکوک قرار دیے دیا

13:11 - August 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3501331
بین الاقوامی گروپ: ممبئی پولیس کی رپورٹس کے مطابق ذاکر نائیک کی کچھ سرگرمیاں مشکوک ہیں، وزیراعلیٰ مہاراشٹر

ایکنا - شفقنا- ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے منگل کے روز وزیراعلیٰ دیویندر فادناویس کو ذاکر نائیک کے حوالے سے ایک رپورٹ جمع کرائی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس رپورٹ میں ذاکر نائیک کی تحت چلنے والی آورگنائزیشن کی متعدد غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ‘ممبئی پولیس نے حکومت کو ذاکر نائیک سے متعلق ایک رپورٹ جمع کرائی ہے، جس میں ان پر متعدد الزامات لگائے گئے ہیں، ذاکر نائیک کی سربراہی میں چلنے والی آرگنائزیشن کی مختلف مشکوک سرگرمیوں کے متعلق بھی بتایا گیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں کچھ غیر قانونی سرگرمیاں بھی ذاکر نائیک سے جوڑی گئی ہیں، ‘مہاراشٹر کی حکومت اس رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے اور بعد ازاں اس کو ایم ایچ اے سے شیئر کردیا جائے گا، اور ان سے مشاورت کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ آیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے یا نہیں’۔

نظرات بینندگان
captcha