شمالی یورپ میں قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

شمالی یورپ میں قرآنی مقابلوں کا آغاز

8:45 - August 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3501337
بین الاقوامی گروپ: شمالی یورپ میں چوتھے قرآنی مقابلوں کا آغاز آج سے اسٹاک ہوم کے امام علی(ع) اسلامی مرکز میں ہورہا ہے

شمالی یورپ میں قرآنی مقابلوں کا آغاز


ایکنا نیوز- سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقدہ قرآنی مقابلوں میں حسن قرآت،ترتیل،حفظ ،اذان اور مفاہیم قرآن کے مقابلے شامل ہیں

افتتاحی تقریب آج شام مقامی وقت کے مطابق سات بجے امام علی(ع) اسلامی مرکز میں منعقد ہوگی

قرآنی مقابلے تین دن تک جاری رہیں گے اور مقابلے صبح اور شام کے اوقات میں منعقد کیے جائیں گے.

امام علی(ع) اسلامی مرکز کے مطابق مقابلوں میں یورپ کے مختلف شہروں سے بیانوے امیدوار شرکت کررہے ہیں

جبکہ ایران، ڈنمارک، جرمنی، سوئیڈن اور ہالینڈ سے ماہرین ججز کے فرائض انجام دیں رہے ہیں

ایران سے قاری سید محمد‌جواد موسوی درچه‌ای اور ڈنمارک سے سیدیحیی حسینی ججز میں شامل ہیں۔

جرمنی سے قاری حسن صادقی شوره‌دلی، سویڈن سے رحمت‌الله بیات، اور ہالینڈ سے بین الاقوامی جج علی جواد مقابلوں میں فرائض انجام دیں گے۔


3521990

نظرات بینندگان
captcha