ذاکر نائیک کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ کی موجودگی کا دعویٰ

IQNA

ذاکر نائیک کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ کی موجودگی کا دعویٰ

14:58 - August 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3501341
بین الاقوامی گروپ:بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اکاؤنٹ میں تین سالوں کے دوران تین ملکوں سے 60 کروڑ روپے جمع کئے گئے ہیں۔

ایکنا نیوز- شفقنا- بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کے بینک اکاؤنٹ میں 60 کروڑ روپے جمع کئے گئے ہیں۔


یہ رقم تین مختلف ملکوں سے تین سالوں کے دوران بھیجی گئی، جو ذاکر نائیک کے فیملی کے پانچ افراد کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئی، ڈاکٹر ذاکر نائیک کو انتہا پسندی پھیلانے کے الزام کا سامنا ہے۔


ڈھاکا کیفے حملے کے ایک حملہ آور نے ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر ہو کر حملہ کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد سے ذاکر نائیک کے خلاف تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔


نظرات بینندگان
captcha