
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوطن» کے مطابق الازھر مزکز کے تعاون سے بین الاقوامی حفظ و تجوید قرآنی مقابلے منعقد ہوں گے جنمیں طلبا اور طالبات شریک ہوں گی
مقابلوں میں رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع ہوگا اور ستائیس اگست تک جاری رہے گا
اطلاعیے کے مطابق سلیکشن مرحلہ اٹھائیس اگست کو منعقد ہوگا جبکہ فائنل مرحلے میں اول تا پنجم پویشن لینے والوں کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے.
مقابلوں حفظ کل قرآن، حفظ قران مختلف قرآئات کے ساتھ۔ حفظ قرآن برائے غیر عرب زبان طلبا اور عمر کی حد بائیس سال تک کے ساتھ منعقد ہوں گے
مقابلوں میں اسپشل حفاظ ، قاریوں اور معذوروں کا مقابلہ الگ سے منعقد کیا جائے گا.
پندرہ سال سے کمر عمر حفاظ کا مقابلہ بھی اس پروگرام میں شامل ہے
مقابلوں میں الازھر کے قرآن ماہرین ججز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ہر طالب علم صرف ایک شعبے میں حصہ لے سکتا ہے
قرانی اساتذہ ، مساجد کے امام اور موذن حضرات اس مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔