حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کا مبارک پرچم شیخ زکزکی کو پیش

IQNA

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کا مبارک پرچم شیخ زکزکی کو پیش

12:59 - August 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3501347
بین الاقوامی گروپ:حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کا مبارک پرچم نائجیریا کی جیل میں شیخ زکزکی کو ہدیہ کیا گیا
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کا مبارک پرچم شیخ زکزکی کو پیش
ایکنا نیوز-آستان قدس رضوی کےعشرہ کرامت کی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس محترم عالم دین کے اہل خانہ نے جشن زیرسایہ خورشید کے رپورٹر سے گفتگو میں کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کا پرچم ، شیخ زکزکی اور آپ کی اہلیہ محترمہ کے لیے خوشی کا سبب قرار پایا ہے اور آپ نے آستان قدس رضوی کا شکریہ ادا کرنے کےساتھ ساتھ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مجاورین و زائرین سے درخواست کی ہے کہ آپ کی طرف سے نائب الزیارہ رہیں اور اسلام کے تما م ہی پیروکاروں اور مجاہدین کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔
قابل ذکر ہے کہ دو سال قبل ایک تبلیغی و ثقافتی قافلہ (زیر سایہ خورشید) نائجیریا کے مسلمانوں کے رہبر شیخ زکزکی کی دعوت پر اس ملک میں پہنچا تھا۔ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے خدام اس ملک میں پہنچے کہ جن کے ہاتھوں میں حضرت کے روضہ منورہ کا پرچم اور ثقافتی تبرکات تھے نائجیریا کے شہداء روز قدس کے چہلم میں شریک ہوئے ۔ اس پروگرام میں اس عالم دین نے حضرت امام خمینی کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے نائجیریا میں اسلامی تحریک کی بنیاد رکھی اور اس کوآگے بڑھایا۔ دو سال پہلے روز قدس ریلی نکالنے والوں پر نائجیریا کی فورس نے حملہ کیا کہ جن میں سے تیس جوان شہیدہوگئے ان میں تین شیخ زکزکی کے بیٹے بھی تھے۔
یہ بھی قابل بیان ہے کہ گذشتہ سال بھی نائجیریا کی فورس نے شہر زاریا کے شیعوں پر حملہ کیا اور کچھ افراد کو شہید اور زخمی کردیا ۔ اس حملہ میں نائجیریا کا بقیۃ اللہ امامبارگاہ بھی شہید ہوگیا ۔ اسی طرح اس حملہ میں نائجیریا کے مسلمانوں کے رہبر شیخ زکزکی اور آپ کی اہلیہ محترمہ کو زخمی اور گرفتار کرلیا گیا ۔ اطلاع کے مطابق نائجیریا کے مسلمانوں کے مشہور عالم دین و رہبر کی حالت جیل میں صحیح نہیں ہے وہاں پر مناسب امکانات کا نہ ہونا اور سختیوں سے آپ کی طبیعت خراب ہوتی جارہی ہے ۔
نظرات بینندگان
captcha