یورپ؛عربی مضامین کے اساتذہ کے لیے تربیتی کورس کا اہتمام

IQNA

یورپ؛عربی مضامین کے اساتذہ کے لیے تربیتی کورس کا اہتمام

7:09 - August 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3501374
بین الاقوامی گروپ: آستانہ عباسی کے تعاون سے یورپ میں اساتذہ کے لیے «قواعد ،تفسیر اور تدریس قرآن کریم کے جدید طریقے» کے عنوان سے کورس منعقد کیا جارہا ہے

یورپ؛عربی مضامین کے اساتذہ کے لیے تربیتی کورس کا اہتمام


ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق یورپ میں اساتذہ کے لیے «قواعد ،تفسیر اور تدریس قرآن کریم کے جدید طریقے» کورس «الهدی و النور» اسکول کے تعاون سے لندن میں مرد وخواتین ٹیچرز کے لیے منعقد کیا جارہا ہے۔


یورپی خواتین ٹیچرز کے لیے کورس ۱۳ سے ۱۶ ستمبر تک لندن قرآنی فاونڈیشن میں جبکہ مرد اساتذہ کے لیے ۱۹ سے ۲۲ ستمبر تک رکھا گیا ہے ۔

کورس کے اختتام پر آستانہ حضرت عباس کے قرآنی شعبے کی جانب سے شرکاء کو اسناد دیے جائیں گے۔


کورس میں شرکت کے خواہشمند حضرات لندن میں آستانہ مقدس حضرت عباس(ع) کے شعبے کے ٹیلی فون نمبر ۰۰۴۴۲۰۵۲۰۴۱۱۶۷ اور ای میل ایڈریس m.t.t.q313@gmail.com پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


3523147

نظرات بینندگان
captcha