
ایکنا نیوز- مرکزی صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان ڈاکٹرابوالخیر زبیر کی کوئٹہ آمد پر علماء و مشایخ کا ایک اہم اجلاس ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں منعقد ہوا، جسمیں ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کے علاوہ مولانا عبدالقدوس ساسولی چیف آرگنائزر جمعیت علماء پاکستان ،علامہ سید ہاشم موسوی سربراہ ائمہ جمعہ فورم مجلس وحدت مسلمین پاکستان، عبدالحق ہاشمی امیر جماعت اسلامی بلوچستان، انوار الحق حقانی مجلس ختم نبوت بلوچستان، مفتی محمد قاسم امیر جماعت الدعوہ بلوچستان، اکبر زاہدی تحریک اسلامی بلوچستان،عبدالسلام امیر تنظیم اسلامی بلوچستان، عبدالرحیم رحیمی، مفتی محمد جان قادری، سید مومن شاہ جیلانی اور دیگر علماء نے شرکت کی۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے اتحاد بین المسلیمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک تعصب کی فضا کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک ہماری ریاستی ادارے اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتے, انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ کوئٹہ نے ثابت کیا کہ شیعہ سنی کا مشترک دشمن تکفیری سوچ رکھنے والے عناصر ہیں.