مصر؛ الازهر مارک قرآنی نسخوں کی تقسیم پر انتباہ

IQNA

مصر؛ الازهر مارک قرآنی نسخوں کی تقسیم پر انتباہ

8:39 - August 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3501383
بین الاقوامی گروپ: قدس و فلسطین کے مفتی اعظم نے الازھر مارک والے بعض ایسے قرآنی نسخوں کے حوالے سے خبردار کردیا جن کے صفحات کی ترتیبات درست نہیں

مصر؛ الازهر مارک قرآنی نسخوں کی تقسیم پر انتباہ


ایکنا نیوز- «فلسطین» نیوز ا یجنسی کے مطابق قدس وفلسطین کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے خبردار کیا ہے کہ الازھر چاپ کے بعض ایسے قرآنی نسخے جنکے صفحات ۴۸۴ تا ۵۱۷ کی ترتیب درست نہیں ، گردش کررہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مذکورہ قرآن توفیقیه لائبریری کے مجوزہ شمارہ ۲۵ تاریخ ۲۰۱۱/۴/۱۹ کو الازھر تحقیقاتی مرکز کی اجازت سے چاپا گیا ہے

شیخ محمد حسین نے تمام کتابخانوں اور اداروں سے کہا ہے کہ جو نسخے انکے پاس موجود ہیں انکو فوری طور پر دارالافتاء فلسطین کے پاس جمع کرا دیں۔


مفتی اعظم نے ان نسخوں کی غلطی پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیندہ قرآن مجید کی اشاعت میں تمام غلطیوں سے مبرا نسخوں کی اشاعت کو یقینی بنایا جائے۔

3523729

نظرات بینندگان
captcha