کشمیر میں ایمبولینس ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد مظاہروں میں اضافہ

IQNA

کشمیر میں ایمبولینس ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد مظاہروں میں اضافہ

12:54 - August 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3501386
بین الاقوامی گروپ:ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی دستوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایمبولینس کے ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔
کشمیر میں ایمبولینس ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد مظاہروں میں اضافہ
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی دستوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ایمبولینس کے ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق سکیورٹی دستوں نے وادی میں کھانے پینے کا سامان لانے والی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا ہے جبکہ گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد حریت رہنماؤں نے ہندوستان مخالف مظاہروں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے جب کہ ہڑتال کی کال کو 25 اگست تک توسیع دے دی گئی ہےجس کے بعد عوامی مظاہروں میں اضآفہ ہوگیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha