پیسا ٹاور کے قریب مسجد کی تعمیر کی مخالفت

IQNA

پیسا ٹاور کے قریب مسجد کی تعمیر کی مخالفت

7:01 - August 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3501388
بین الاقوامی گروپ: اجازت ملنے کے باوجود اٹلی کے تاریخ شہر «پیسا» میں ٹیڑھے ٹاور کے قریب مسجد کی تعمیر کی مخالفت روز بروز بڑھتی جارہی ہے

پیسا ٹاور کے قریب مسجد کی تعمیر کی مخالفت


ایکنا نیوز- روزنامه «ٹیلیگراف»، کے مطابق مسجد کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس کی تعمیر سے یہاں کے مسلمانوں کی شدت پسندی میں اضافہ ہوسکتاہے

انکا کہنا ہے کہ یہ مسجد مسلم کیمونٹی الائنس کی جانب سے بن رہی ہے جو اخوان المسلمین سے تعلق رکھتا ہے اور اسی لیے اس کو شدت پسندی سے تعلق دیا جاسکتا ہے.


اسی طرح مخالفین کا دعوی ہے کہ مسجد حد سے زیادہ ٹیڑھے پیسا ٹاور کے قریب ہے لہذا یہاں اسکی تعمیر درست نہیں

شہر کے میر«مارکو فیلیپچی» نے ان تمام دعوں کو بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسجد کی تعمیر میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں اور یہ مسلمانوں کا قانونی اور انسانی حق ہے.


اٹلی کے مختلف شہروں میں مساجد کی تعمیر کی مخالفت روز بروز بڑھتی جارہی ہے

چند روز قبل ایک تیونسی نژاد باشندے کی گرفتاری کے بعد مسلمانوں کے مقدس مقامات کی تعمیر اور شدت پسندی میں کی بحث میں تیزی آگئی ہے

مذکورہ چھبیس سالہ تیونسی نژاد فرد نے سوشل میڈیا پر داعش کی حمایت اور اس بات کی دھمکی دے رہی ہے کہ وہ ٹیڑھے ٹاور کو اڑا دے گا.


«ٹوسکانی» کے علاقے میں ٹیڑھے ٹاور بارہویں صدی کو بنایا گیا ہے جو ایک تاریخی مقام میں شمار کیا جاتا ہے

ڈیڑھ ملین سے زائد مسلمانوں کے لیے اٹلی میں صرف آٹھ رسمی مسجد موجود ہیں۔

3523814

نظرات بینندگان
captcha