اردوگان: دہشت گرد تنظمیں اسلام پر ضرب کاری لگانےکے لیے بنائی گئیں ہیں

IQNA

اردوگان: دہشت گرد تنظمیں اسلام پر ضرب کاری لگانےکے لیے بنائی گئیں ہیں

7:08 - August 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3501390
بین الاقوامی گروپ: رجب طیب اردوگان، جنکے ملک کی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے مکمل طور پر موقف بدلتے ہوئے بیان دیا ہے کہ دہشت گرد عناصر اسلام کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائے گیے ہیں

اردوگان:دہشت گرد تنظمیں اسلام پر ضرب کاری کے لیے بنائی گئیں ہیں


ایکنا نیوز- روزنامه «ڈیلی صباح» کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان نے صدارتی محل میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد تکفیری تنظمیں جیسی داعش، بوکوحرام اور القاعدہ وغیرہ کے صرف نام مختلف ہیں لیکن انکا مقصد اور کام ایک ہے۔


انکا کہنا تھا کہ انکا کام اور مقصد دنیا میں اسلام کو نقصان پہنچانا اور اسلامو فوبیا پیدا کرانا ہے

رجب طیب اردوگان نے کہا کہ داعش کو اسلام سے جوڑنا قطعا درست نہیں اور کسی طرح اسکو اسلام سے نسبت حاصل نہیں۔


ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا کہ ترک حکومت کسی طرح داعش کی حمایت نہیں کرتی اور جو لوگ یہ الزام لگاتے ہیں وہ دراصل داعش کی حمایت کررہے ہیں۔


رجب طیب اردوگان اس حال میں یہ بیان دے رہا ہے کہ ترکی کے راستے دہشت گردوں کو شام بھیجنا اور اسلحے کی منتقلی کسی سے پوشیدہ نہیں جبکہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ داعش کے زخمی عناصر ترک ہسپتالوں میں علاج کراتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شمالی عراق کے تیل کا بھی اہم خریدار ترکی ہے جو داعش سے یہ تیل خریدتا رہا ہے۔

3523822

نظرات بینندگان
captcha