
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Russia Today» کے مطابق فلورانس مسجد کے امام جماعت عزالدین الزیر نے عیسائی راہبہ کی باحجاب تصویر پوسٹ کی تھی جسمیں انہوں نے فرانس میں اسلامی ڈریس پر پابندی کی مذمت کی ہے۔
اس پوسٹ کے صرف ایک دن بعد انکے پیج کو فیس بک انتظامیہ کی جانب سے بلاک کردیا گیا ہے
الزیر نے روزنامه «لا ریپوبلیکا» سے گفتگو میں کہا : انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مجھے ضمانت دینا پڑی کہ یہ میرا پیج ہے تو دوبارہ کھول دیا گیا۔
ضمانت کے بعد پیج کھول دیا گیا ہے مگر امام جماعت کا کہنا ہے : مجھے خدشہ ہے کہ اسلامی ڈریس پر پابندی کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے یہ قدم نہ اٹھایا گیا ہو
انہوں نے کہا : فرانس میں چند سال سے اسلامی تیراکی لباس متعارف ہوا ہے مگر فرانس کے حکام سیاسی اوراقتصادی پہلووں کو مدنظر رکھنے کے بجائے اسکو تعصب کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
فیس بک پر بہت سے صارفین الزیر کے موقف سے رضامند ہیں اور انکا کہنا ہے کہ سمندر اور تیراکی سب کے لیے ہے اور اسکو ایک تعصب پر مبنی نفسیاتی مسلہ نہ بنایا جائے۔