لیبیا ؛ خواتین قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

لیبیا ؛ خواتین قرآنی مقابلوں کا آغاز

7:07 - August 22, 2016
خبر کا کوڈ: 3501406
بین الاقوامی گروپ: چوتھا قرآنی مقابلہ برائے خواتین لیبیا کے مغربی شہر «غریان» میں شروع ہوچکا ہے

لیبیا ؛ خواتین قرآنی مقابلوں کا آغاز


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوسط» کے مطابق چوتھا قرآنی مقابلہ برائے خواتین «المحجه البیضاء» علمی-ثقافتی مرکز کے تعاون سے لیبیا کے مغربی شهر غریان میں پینتالیس قرآنی مراکز کی ۳۹۲ خواتین امیدواروں کی شرکت کے ساتھ شروع ہوچکا ہے۔


رپورٹ کے مطابق مقابلوں میں حفظ کامل قرآن، حفظ ۱۵ پارے، حفظ ربع قرآن، حفظ پانچ پارے، حفظ آخری پارہ، اور حفظ حزب «الأعلی» کے مقابلے شامل ہیں۔

«المحجه البیضاء» علمی -ثقافتی مرکز کی سربراہ محترمہ«خیریه ابودینه» کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں میں اٹھارہ سال سے کم عمر اور اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے دو شعبے شامل ہیں

خواتین کے قرآنی مقابلے پانچ دن تک جاری رہیں گے۔


مقابلوں میں کمیٹی کے سربراہ «شیخ محمد الکیلانی» کے علاوہ «شیخ سعد البکای»، «شیخ ربیع لبر» اور «شیخ عمر الحشای» ججز کے فرائض انجام دیں گے۔

3524211

نظرات بینندگان
captcha