ایکنا نیوز- شفقنا- ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہورمیں چیئرنگ کراس پر جمع کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے طویل خطاب کیا۔ انکا کہناتھاکہ نواز شریف اپنے وزرا کو انکے پاس بھیجنا چھوڑ دیں۔انہو ں نے کہا آل شریف سے سانحہ ماڈل ٹاون کا بدلہ لے سکتےہیں مگر قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہناتھا کہ دیکھنا ہوگا کہ 2018 کا الیکشن کیسا ہوگا، پاکستان بچتا ہے یا یہ لوگ، کیونکہ انھوں نے سارا سسٹم خریدا ہوا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پنجاب دہشتگردوں کی نرسری بن چکا ہے، اغواء کے جتنے واقعات ہوتے ہیں انکے تانے بانے فیصل آباد سے ملتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 25 ہزار ارب روپے کا مقروض ہوچکا ہے، جبکہ جی ڈی پی 30ہزار ارب ہے، اگر یہ دونوں برابر ہوگئےتو ملک دیوالیہ ہوسکتا ہے۔