
ایکنا نیوز- روداو نیوز چینل کے مطابق داعش نے کرکوک کے شیعہ نشین علاقہ «الواسطی» میں امام بارگاہ «امام جعفر صادق(ع)» پر حملے کی ذمہ قبول کرلی ہے۔
اس خودکش حملے میں داعش کے دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا تھا۔
پولیس نے واقعے کے فورا بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔
کرکوک بغداد کے شمال میں واقع ہے جہاں اکثر سیکورٹی فورسز اور بیگناہ عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔