بین الاقوامی گروپ: کینیڈا کے وزیر اعظم نے مسلمان خواتین کی آزادی کی حمایت کرتے ہوئے کہا : کینیڈا والوں کے لیے استقبال ، دوستی اور دوسروں کو قبول کرنا ایک قدر شمار ہوتا ہے

ایکنا نیوز- روزنامہ گارڈین کے مطابق «جاسٹین ٹروڈو» نے فرانس میں مسلمان خواتین کے لیے اسلامی تیراکی لباس کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا : مسلمانوں خواتین کو حق ملنا چاہیے۔
انہوں نے کینیڈا میں اسلامی تیراکی لباس پر پابندی کے حوالے سے کہا : کینیڈا میں اقوام اور مذاہب کی رنگارنگی ، دوستی اور دوسروں کو قبول کرنا ایک اہم ویلوز شمار کیا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کینیڈا میں بھی قانون دانوں نے فرانس کی طرح اسلامی تیراکی لباس پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا
کینیڈین وزیراعظم نے اس مطالبے کے حوالے سے کہا کہ دوسروں کا احترام کرنا چاہیے۔