بین الاقوامی گروپ: کربلا میں اینٹی ٹروریسٹ فورس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کربلا میں داعش کی بڑی کارروائی ناکام بنادی گئی ہے
ایکنا نیوز- بغداد نیوز ایجنسی کے مطابق داعش کے سات عناصر پر مبنی ایک گروپ کو گرفتار کیا گیا ہے جو الخیب کے علاقے میں حاجیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرچکا تھا۔

انکا کہنا ہے کہ منصوبہ ناکام ہوا ہے اور فورسز کی ہوشیاری سے کارروائی سے قبل ان دہشت گردوں کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے۔
النخیب، عراقی صوبہ الانبارمیں کربلا سے ۲۵۰ کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔