
ایکنا نیوز- مصباح القرآن اکیڈمی کوئٹہ کی جانب سے عید غدیر کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا ہے جسکے لیے مرجع تقلید اور معروف مفسر قرآن آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کی کتاب کا انتخاب کیا گیا ہے ۔
طلبا سے اصول عقائد کی اس کتاب سے سوالات پوچھے ہوں گے اور جیتنے والوں کو قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔
اس مقابلے میں شرکت کے لیے طلبا کو پچاس روپے فیس دیکر رجسٹریشن کرانا ہوگا جبکہ تیس اگست تک نام لکھوانے کی مہلت مقرر کی گئی ہے۔
تقریب انعامات عید غدیر کی مناسبت سے منعقد کی جائے گی۔