امریکہ؛ لیلبرن میں امام بارگاہ «دارالعباس(ع)» کی توسیع

IQNA

امریکہ؛ لیلبرن میں امام بارگاہ «دارالعباس(ع)» کی توسیع

7:19 - August 28, 2016
خبر کا کوڈ: 3501446
بین الاقوامی گروپ: امریکی ریاست جارجیا میں شیعہ مسجد و امام بارگاہ «دارالعباس(ع)» کو لیلبرن حکام کے تعاون سے وسیع کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے

امریکہ؛ لیلبرن میں امام بارگاہ «دارالعباس(ع)» کی توسیع


ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے «my AJC» کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں شیعہ مسجد و امام بارگاہ «دارالعباس(ع)» کے ازاز سر نو تعمیر ، مرمت اور توسیع پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


جارجیا کے مین ہائے وے پر واقع پل «لورنس ویل» کے قریب مسجد کو بیس ہزار میٹر پر توسیع دینے اور دو منزلہ تعمیر کرنے کا منصوبہ زیر غورہے۔


پانچ سال پہلے اس مسجد اور امام بارگاہ کو وسیع کرنے کی درخواست دی گئی تھی مگر شهر لیلبرن کے میونسپل کارپوریشن نے اسکی مخالفت کی تھی جسپر مرکزی حکومت اور فیڈرل کورٹ سے اس معاملے پر نوٹس لینے کی درخواست دائر کی گئی اور یوں انکی مداخلت سے مسلہ حل ہوچکا ہے

دوسری جانب لیلبرن شہر کے بھی کافی لوگوں نے اس مسجد کی تعمیر پر رضامندی ظاہر کی ہے

انکا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے عبادت خانے کی تعمیر سے انکو خوشی ہوگی۔

مسجد انتظامیہ نے بھی مسجد کے ہمسایوں سے کہا ہے کہ وہ شدت پسندی کی سازشوں کے باوجود اعتماد رکھے کہ اسلام دین صلح ہے ۔


انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ وہ امن ومحبت چاہتے ہیں اور مسجد کا دروازہ سب پر کھلا رہے گا ۔

مسجد «دارالعباس(ع)» سال ۱۹۹۸ کو تعمیر کی گئی ہے اور یہاں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی اور ہندوستانی باشندے عبادت کے لیے آتے ہیں۔

3525641

نظرات بینندگان
captcha