
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «National» کے مطابق نیوزی لینڈ کی مساجد ، اسلامی مراکز اور عوامی مقامات پر «اسلامی آگاہی» کے حوالے سے نمائش اور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے
پروگراموں کے انچارج حسن رسلان کے اس حوالے سے کہنا ہے: اس ہفتے کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم لوگوں کو دیکھا سکے کہ اسلام کسی خاص قوم یا رنگ سے وابستہ اور محدود نہیں۔
ان پروگراموں میں عمان، ملایشیاء، سومالیہ، افغانستان اور جزائر فیجی کے لوگ شرکت کررہے ہیں۔
فیجی کے ابرار شیخ کا کہنا ہے : امید ہے اس پروگرام سے اسلام کے حوالے سے نادرست تصورات کا خاتمہ ہوگا اور لوگ سمجھ جائیں گے کہ نیوزی لینڈ کے مسلمان بھی عام لوگوں کی طرح یہاں رہتے ہیں۔
نمائش میں ان ممالک کے گھریلو دستکاریاں بھی موجود ہوں گی
نیوزی لینڈ میں اکثر لوگ عیسائی مذہب کے ماننے والے ہیں اور یہاں مسلمانوں کی تعداد تیس سے چالیس ہزار بتائی جاتی ہے جنمیں اکثر فیجی کے اہل سنت شامل ہیں۔