پاکستان؛ پیام کربلا و اتحاد امت کانفرنس

IQNA

پاکستان؛ پیام کربلا و اتحاد امت کانفرنس

8:39 - August 31, 2016
خبر کا کوڈ: 3501465
بین الاقوامی گروپ: شیعہ علما کونسل کی جانب سے سرگودھا میں پیام کربلا و اتحاد امت کانفرنس ۱۸ ستمبر کو منعقد ہوگی۔

پاکستان؛ پیام کربلا و اتحاد امت کانفرنس


ایکنا نیوز- ملک میں مسالک میں ہم آہنگی و اخوت کی فضا برقرار کرنے اور پیغام کربلا کو عام کرنے کے حوالے سے شیعہ علما کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن کے تعاون سے " پیغام کربلا واتحاد امت " کانفرنس صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں منعقد کی جارہی ہے۔


کانفرنس اتوار اٹھارہ ستمبر کو دن بارہ بجے سرگودھا کے مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوگی ۔


کانفرنس میں شیعہ سنی علما کے علاوہ شیعہ علما کونسل کے سربراہ اور قائد علامہ ساجد علی نقوی کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ خصوصی خطاب کریں گے.


تمام مسلمانوں سے کانفرنس میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے

نظرات بینندگان
captcha