ایرانی پارلیمنٹ کے 203 نمائندوں کی بحرین کے اسلامی انقلاب کی حمایت میں بیان

IQNA

ایرانی پارلیمنٹ کے 203 نمائندوں کی بحرین کے اسلامی انقلاب کی حمایت میں بیان

12:40 - August 31, 2016
خبر کا کوڈ: 3501468
بین الاقوامی گروپ:ایران کی پارلیمنٹ کے 203 نمائندوں نے بحرینی عوام پر بحرینی بادشاہ کے ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے بحرین کے اسلامی انقلاب کی حمایت میں بیان صادر کیا ہے جس میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تنظیموں کی توجہ بحرین کے عوام کی طرف مبذول کرائی گئی ہے۔
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے 203 نمائندوں نے بحرینی عوام پر بحرینی بادشاہ کے ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے بحرین کے اسلامی انقلاب کی حمایت میں بیان صادر کیا ہے جس میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تنظیموں کی توجہ بحرین کے مظلوم عوام کی طرف مبذول کرائی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی ظالم و جابر حکومت نے عرصہ دراز سے بحرینی مسلمانوں کو امریکی اشاروں پر اپنے بہیمانہ ظلم و ستم کا نشانہ بنا رکھا ہےجبکہ بحرین کے عوام نے صبر و تحمل کے ساتھ بحرینی بادشاہ کے ظلم و استبداد کا مقابلہ کیا ہے انسانی حقوق  کے مدعی عالمی اداروں نے مال و زر کی لالچ میں بحرینی عوام پر بحرینی بادشاہ کے ظلم و جبر پر اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ ایرانی نمائندوں نے بحرین کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے اور ان کے خلاف مجرمانہ اقدام نیز بےگناہ بحرینی شہریوں  کو قید و بند کی صعوبتوں میں مبتلا کرنے کی شدید مذمت کی اور بحرینی بادشاہ کے ان اقدامات کو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی اور بحرینی حکومت کے لئے عالمی سطح پر ذلت و رسوائی کا باعث قراردیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha