نائجیریا؛ شيخ زكزاكی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

IQNA

نائجیریا؛ شيخ زكزاكی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

9:00 - September 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3501474
بین الاقوامی گروپ: نائجیریا کےشہر ابوجا میں ہزاروں افراد نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لیے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا

نائجیریا؛ شيخ زكزاكی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ


ایکنانیوز- نیوز چینل «Press TV» کے مطابق مظاہرین شیخ زکزاکی کی رہائی اور حکومت وقت کے خلاف نعرے لگارہے تھے

مظاہرہ نایجیرین عدالت میں شیخ زکزاکی کی رہائی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کیا گیا ہے

اسلامی تحریک کے رکن محمد ابراهيم گاماوا کا کہنا ہے کہ عوام بلا کسی قید وشرط کے شیخ زکزاکی کی رہائی چاہتے ہیں۔

تیرہ دسمبر ۲۰۱۵ کو شیخ زکزاکی کے گھر پر حملہ کرکے انہیں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

شیخ زکزاکی کے حامیوں پر فوج کے خلاف اقدامات کے الزام میں ظلم کا پہاڑ توڑا جارہا ہے۔

انسانی حقوق کے ادارے بھی سینکڑوں بیگناہ نایجیرین شیعوں کے قتل عام کی مذمت کرچکے ہیں

شخ زکزاکی اس حملے میں اپنی ایک آنکھ سے محروم ہوچکا ہے اور انہیں سات گولیاں لگی تھیں۔

3526979

نظرات بینندگان
captcha