
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Halal Focus» کے مطابق جاپان میں ایک پرائیویٹ سیاح کمپنی کے مالک «شوساکو هینوکی» کا کہنا ہے کہ جاپان ان دنوں حلال اقتصاد حاصل کرنے میں کوشاں ہے
انکا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مختلف بڑے ہوٹلوں میں حلال کھانا بنایا جارہا ہے۔
میڈل ایسٹ کے علاوہ ملایشیاء وغیرہ سے بھی سیاحوں کی جاپان آمد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
جاپان کا ارادہ ہے کہ انڈونیشیاء، ملایشیاء اور تھائی لینڈ وغیرہ کے سیاحوں کو بغیر ویزے کے جاپان آنے کی سہولت فراہم کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان سیاح جاپان کا سفر کرسکے۔
سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ یہاں حلال مصنوعات کے خریدو فروخت میں بھی تیزی آگئی ہے۔ ائیرپورٹ پر سہولیات،حلال غذا کی فراہمی اور نماز خانے کی سہولیات وغیرہ ان اقدامات میں شامل ہیں۔