کربلاء؛سمینار «بہترین نمونہ قاری کون ؟» کا انعقاد

IQNA

کربلاء؛سمینار «بہترین نمونہ قاری کون ؟» کا انعقاد

6:55 - September 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3501488
بین الاقوامی گروپ: تعلیمی سیمینار بعنوان «بہترین نمونہ قاری کون ؟» میں معروف قرآنی اساتذہ کی شرکت

کربلاء؛سمینار «بہترین نمونہ قاری کون ؟» کا انعقاد


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «قاف» کے مطابق «أمیرالقراء» قرآنی کمیٹی کے تعاون سے کربلا میں نوجوان قاریوں کی تربیت اور رہنمائی کے لیے «بہترین نمونہ قاری کون ؟» کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا

سیمینار کا آغاز قاری«عبدالصاحب عبد علی» کی تلاوت سے ہوا جس نے «شیخ عبدالباسط عبدالصمد» کے طرز پر تلاوت کی سعادت حاصل کی جسکے بعد قاری «باقر احمد سهر» نے «خلیل اسماعیل» کے طرز بھی تلاوت کی۔


معروف قرآنی استاد «علی الخفاجی» نے خطاب میں قرآن و روایات اهل بیت‌(ع) کے رو سے قرآنی پر عمل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عراقی جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور انکی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر زور دیا.


قابل ذکر ہے «امیرالقراء» قرآنی مقابلہ بھی حال ہی میں منعقد کیا گیا جسمیں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا شریک تھے اور ان ہی مقابلوں کے قاریوں کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا جنکو معروف قراء شیخ شحات انور، شیخ حافظ خلیل اسماعیل، شیخ عبدالباسط عبدالصمد اور شیخ منشاوی کے طرز پر تلاوت سیکھانے کی تربیت دی جارہی ہے۔

امیرالقراء قرآنی پروگرام آستانہ حضرت عباس(ع) کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا جسکا مقصد جوان عراقی قرآنی صلاحیتوں کو متعارف کرانا اور انکی تعلیم و تربیت پر کام کرنا بتایا گیا ہے۔


3527750

نظرات بینندگان
captcha