
ایکنا نیوز- امریکی «فاکس نیوز» کے مطابق «اسپارٹنبورگ» شہر کے «برنیس» اسکول ذمہ داروں کا کہنا ہے : اسکول کو دھمکی ملی لٹر اور تصویر ملی ہے جسمیں ایک نقاب پوش فرد خنجر کے ساتھ صلیب لیکر اسکول پر حملے کی کوشش کررہا ہے۔
اسکول کے پرنسپل اسکاٹ ٹورنرنے کہا ہے کہ دھمکی کے مطابق منگل کو اسکول پر حملہ ہوگا اور اس حوالے سے پولیس سیکورٹی پر سنبھال چکی ہے
پولیس سربراہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
مسلم اسکول «برنیس» کیرولینا کے بڑے اسکولوں میں شمار ہوتا ہے جہاں دوہزار تین سو طلبا زیر تعلیم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ بھر میں مسلمانوں کو آج کل خطرات درپیش ہیں اور ٹیلی فون اور مسیجیز کے علاوہ روز سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی جاتی ہیں۔