سعودی حکومت نے دونوں امریکی صدارتی امیدواروں کی مالی مدد کی ہے: نیویارک ٹائمز

IQNA

سعودی حکومت نے دونوں امریکی صدارتی امیدواروں کی مالی مدد کی ہے: نیویارک ٹائمز

13:20 - September 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3501502
بین الاقوامی گروپ:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ نئے دستاویزات ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور سعودی حکومت کے درمیان مالی روابط کو ثابت کرتے ہیں۔

ایکنا نیوز-شفقنا- نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے بارہا  ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن پر سعودی عرب سے دسیوں لاکھ ڈالر کی رقم حاصل کرنے کا الزام لگایا ہے لیکن نئی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ خود ٹرمپ نے بھی آل سعود سے بڑی رقم  وصول کی ہے۔

 نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے دو ہزار ایک سے اب تک سعودی حکام سے ستاون لاکھ ڈالر کی رقم حاصل کی ہے۔

قابل ذکرہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن کے لئے انتخابی مہم تیز ہو گئی ہے جبکہ تازہ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ دونوں میں سے کسی بھی امیدوار میں صدر بننے کی مطلوبہ اور ضروری صلاحیت نہیں پائی جاتی ۔

اکثر امریکی عوام کا کہنا ہے کہ وہ  ان دونوں امیدواروں میں سے ہی کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha