
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «آناتولی» کے مطابق کوچارلی شہر کی ترک خاتون «کزبان بولوک» نے بیاسی سال کی عمر میں قرآن سیکھ کر سب کو حیران کردیا
جوانی میں درس قرآن سے محروم رہنے والی خاتون «کزبان بولوک» نے بوڑھاپے اور بیماری کو شکست دیتے ہوئے مسلسل لگن سے کلاس میں حاضری دیکر قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
بیاسی سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ حج کی سعادت کے بعد میں نے مکہ میں خدا سے دعا مانگی کہ مجھے قرآن سیکھنے میں مدد فرما اور پھر واپس آکر میں نے لگن سے پڑھنا شروع کیا اور ایک سال کے عرصے میں قرآن پڑھنے پر عبور حاصل کرلی۔
اس خاتون نے اپنے ۸۳ سالہ شوہر «یحیی بولوک» کو بھی درس قرآن دینا شروع کیا اور ایک سال کے بعد آج اسکا شوہر بھی قرآن مجید پڑھ سکتا ہے
یحیی بولوک نے قرآن سیکھنے کو خوشگوار ترین نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب میری زوجہ میرے سامنے قرآن کی تلاوت کرتے تو شوق مسرت سے میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ۔