پاکستان کی حکمراں جماعت نواز ليگ کے رہنما کے گھر سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد

IQNA

پاکستان کی حکمراں جماعت نواز ليگ کے رہنما کے گھر سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد

13:43 - September 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3501518
بین الاقوامی گروپ:پاکستان کے شہر فیصل آباد کی کینال روڈ پر سکیورٹی اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا جس میں حکمراں جماعت (ن) لیگ کے رہنما اشفاق چاچو کے گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے
ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد کی کینال روڈ پر سکیورٹی اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا جس میں حکمراں جماعت (ن) لیگ کے رہنما اشفاق چاچو کے گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے فیصل آباد میں کینال روڈ پر کومبنگ آپریشن کیا اس دوران وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کے قریبی ساتھیوں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشفاق چاچو کے گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران معروف صنعت کار کے گھر سے بھی اسلحہ اور گاڑیاں قبضے میں لی گئی تاہم آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق حکمراں جماعت نون لیگ کے بعض رہنماؤں کے پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے ساتھ قریبی رابطے ہیں اور یہی لوگ وہابی دہشت گردوں کو مالی امداد اور ہتھیار فراہم کرتے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha