
ایکنا نیوز- کویت کے روزنامه الجریده کے مطابق نماز عید کی سیکورٹی کے لیے وزارت داخلہ کی درخواست پر نماز عید صرف مسجدوں میں ادا کرنے کی اجازت دی گیی ہے۔
کویتی حکومت کے مطابق گذشتہ مہینے بھی داعش کی جانب سے تین دہشت گردی کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں ۔
تحقیقات کے مطابق داعش کے وہابی دہشت گرد ائیرپورٹ اور شیعہ امام بارگاہ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جنکو واقعے سے قبل اینٹلی جنس رپورٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔
گذشتہ سال کویت میں شیعہ مسجد امام صادق(علیه السلام) پر ایک حملے میں 27 نمازی شہید اور 227 زخمی ہوگیے تھے
اس حملے کی ذمہ داری وہابی تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔