قرآنی مقابلہ «امیر القراء» کا اختتام+ تصاویر

IQNA

قرآنی مقابلہ «امیر القراء» کا اختتام+ تصاویر

6:44 - September 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3501540
بین الاقوامی گروپ: نوجوان قاریوں کے درمیان قرآنی مقابلہ «امیر القراء» کا دوسرا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا ہے

قرآنی مقابلہ «امیر القراء» کا اختتام+ تصاویر


ایکنا نیوز- الکفیل چینل کے مطابق قرآنی مقابلہ «امیر القراء» کے دوسرے مرحلے کی اختتامی تقریب شہر کربلا کے «علقمی» کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔

مذکورہ مقابلہ آستانہ مقدس علوی کے شعبہ دارالقرآن کے تعاون سے منعقد کیا گیا جسمیں عراق کے مختلف شہروں سے ساٹھ قرآء حصہ لے رہے تھے۔


اس مرحلے میں ۳۵ قرآء کو انتخاب کیا گیا ہے جنمیں سے تیس کو تیسرے مرحلے کے لیے شامل کیا جائےگا

جبکہ یہ مرحلہ کربلا شہر میں منعقد کیا جارہا ہے۔


انتظامی کمیٹی کے ڈایریکٹرعلی البیاتی کے مطابق اس مرحلے میں «شیخ حافظ اسماعیل» اور «شیخ عبدالباسط عبدالصمد» کے قرآت کے انداز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

البیاتی کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال مقابلوں میں صرف ایک قاری کے انداز کو منتخب کیا گیا تھا۔

اس مرحلے کے حوالے سے مختلف پروگرامزآستانہ مقدس عباسی اور آستانہ علوی کے علاوہ میثم تمار کے مزار پر بھی منعقد کیے گئے تھے۔


قابل ذکر ہے کہ قومی مقابلہ «امیرالقراء» کا مقصد نوجوان باصلاحیت قاریوں کو سامنے لانا ہے اور یہ پرگرام آستانہ حضرت عباس(ع) کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔

چالیس دن تک جاری اس پروگرام میں قرآء کو ہاسٹل ، پارک، سپورٹس، ثقافتی پرگروامز اور تفریح وغیرہ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں تھیں۔

قرآنی مقابلہ «امیر القراء» کا اختتام+ تصاویر

قرآنی مقابلہ «امیر القراء» کا اختتام+ تصاویر

قرآنی مقابلہ «امیر القراء» کا اختتام+ تصاویر


3529806

نظرات بینندگان
captcha