سعودی عرب؛ بحرین کے متعدد حجاج گرفتار

IQNA

سعودی عرب؛ بحرین کے متعدد حجاج گرفتار

6:55 - September 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3501542
بین الاقوامی گروپ: حج کے دوران اب تک بیس بحرینی حاجیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

سعودی عرب؛ بحرین کے بیس حجاج گرفتار


ایکنانیوز- اطلاع رساں ادارے hashtagsyria.com کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ یوسف ربیع کا کہنا ہے کہ انفرادی طور پر بحرین سے حج پر جانے والے اب تک بیس حجاج کو سعودی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


انہوں نے سوشل میڈیا پر اس اقدام کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی والوں کا کام امن فراہم کرنا ہے نہ کہ گرفتار کرکے حجاج کو غائب کرنا۔


بعض زرایع کا کہنا ہے کہ مذکورہ حجاج ویزہ کے بغیر سعودی عرب آئے ہویے تھے۔


بحرین کے حج امور کے سربراہ خالد المالود کے مطابق ان کے پاس اس حوالے سے کوئی اطلاعات موجود نہیں اور اس بارے میں سعودی عرب سے گفتگو جاری ہے تاکہ ان افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکے۔


3529993

نظرات بینندگان
captcha