گٹنبرگ ؛«کونسا اسلام؟» کتاب کی نمائش

IQNA

گٹنبرگ ؛«کونسا اسلام؟» کتاب کی نمائش

9:24 - September 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3501548
بین الاقوامی گروپ: سوئیڈن کے امام علی(ع) اسلامی مرکز کی جانب سے «گٹنبرگ» کتب نمائش میں «کونسا اسلام؟» کتاب کا تعارف ہوگا

گٹنبرگ ؛«کونسا اسلام؟» کتاب کی نمائش


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے imamalicenter.se کے مطابق سوئیڈن کے شہر «گٹنبرگ» میں کتب نمائش کا آغاز بائیس ستمبر سے ہوگا جو چھبیس ستمبر تک جاری رہے گی

اس نمایش گاہ کو شمالی یورپ میں کتابوں کے حوالے سے سب سے بڑا نمایش گاہ قرار دیا جاتا ہے۔

یورپ کے مختلف شہروں سے نشریاتی ادارے اس میں مطبوعات کے ساتھ شرکت کریں گے جہاں پر ایک دوسرے کے تجربوں سے استفادہ کیا جائے گا.


سوئیڈن کے امام علی(ع) اسلامی مرکز چار سالوں سے اس نمائش میں شرکت کررہا ہے جہاں پر مختلف اسلامی کتابیں انگریزی اور سویڈیش زبان میں نمایش میں پیش کی جاتی ہیں

کتب نمائش کے ہمراہ علمی سیمینار بھی منعقد کیا جاتا ہے جسمیں نوبل انعام یافتہ رایٹرز بھی شریک ہوتے ہیں

اس بار نمایش کا عنوان «اظھار رائے کی آزادی» رکھا گیا ہے جبکہ اسلامی مرکز کی جانب سے «کونسا اسلام؟» عنوان کے ساتھ اہل بیت کا تعارف پیش کیا جائے گا

اس نمائش گاہ میں مذہبی گفتگو کی آزادی کے حوالے سے مختلف ادیان کے ماہرین اظھار خیال کریں گے جبکہ خطاطی اوراسلامی فن کی نمائش بھی اس دیگر پروگراموں میں شامل ہے۔


3530416

نظرات بینندگان
captcha