آسٹریلیا؛ سنیٹر کے اسلام مخالف بیان کی مذمت

IQNA

آسٹریلیا؛ سنیٹر کے اسلام مخالف بیان کی مذمت

7:28 - September 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3501558
بین الاقوامی گروپ: آسٹریلیا کے سیاست دانوں اور رہنماوں نے سنیٹر «پالين هانسن» کے اسلام مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ انکی اصل بات کیا ہے

آسٹریلیا؛ سنیٹر کے اسلام مخالف بیان کی مذمت


ایکنا نیوز- روزنامه گارڈين کے مطابق آسٹریلیا میں پناہ گزین مخالف پارٹی «ون نیشن» کے رہنما سنیٹر«پالين هانسون» نے مطالبہ کیا ہے کہ آسٹریلیا میں مسلمان مہاجرین کی قبولیت کا سلسلہ بند کیا جائے

کوئیزلینڈ سے حال ہی میں سنیٹر منتخیب ہونے والے رہنما نے پارلمینٹ سے پہلے ہی خطاب میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرایی کرتے ہوئے کہا کہ انکی وجہ سے آسٹریلیا دلدل میں پھنستا جارہا ہے اور مسلمانوں کی وجہ سے ہی انکی ثقافت کو خطرہ درپیش ہے۔


آسٹریلیا میں اسلامی کونسل کے سربراہ قیصرتراد کا کہنا ہے : ھانسن کی تقریراسلام کے حوالے سے انکی جہالت کی نشانی ہے ۔

ھانسن نے دعوی کیا ہے کہ بغیر کسی دلیل کے واضح ہے کہ مسلمان معاشروں میں جرم کا ریشو سب سے زیادہ ہے

قيصر تراد نے بیانات کو اسلامو فوبیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اسلام مخالف عناصر کو کارروائی کے لیے بہانہ مل جائے گا۔


اسلامی کونسل کے رکن علي قادري نے کہا کہ اسلام اور ہماری ثقافت سے لاعلمی کی وجہ سے ایسا بیان جاری کیا گیا ہے جس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے

آسٹریلین وزیراعظم مالكوم ٹرنبول نے بھی اس بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ھانسن اور میرے موقف میں فرق ہے انکے برعکس ہم چاہتے ہیں کہ آسٹریلیا مختلف اقوام اور ثقافتوں کی سرزمین بنے۔

مختلف دیگر پارٹیوں کے رہنماوں نے بھی اس بیان کی مذمت کی ہیں۔


3530491

نظرات بینندگان
captcha