بحرین؛ نماز جمعہ پر پابندی برقرار

IQNA

بحرین؛ نماز جمعہ پر پابندی برقرار

7:31 - September 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3501559
بین الاقوامی گروپ:آل خلیفہ کے عناصر نے شیعوں کی سب سے بڑی مسجد امام صادق(ع) میں نماز جمعہ کی ادائیگی پھر روک دی

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «مرآة البحرین» کے مطابق الدراز کے علاقے میں شیعوں کی سب سے بڑی مسجد میں ایک بار پھر نماز جمعہ کے ادائیگی روک دی گئی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں پیروان اہل بیت نماز جمعہ ادا کرتے ہیں.


آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے بعد اب تک مسلسل اس علاقے میں شیعوں کا احتجاج جاری ہے اور اس حوالے سے اس علاقے کے تمام داخلی راستوں کے آل خلیفہ کے عناصر نے بند کردیا ہے.


قابل ذکر ہے کہ مسلسل تین مہینے سے اس علاقے میں عوام نماز جمعہ سے محروم ہیں۔


3530508

نظرات بینندگان
captcha