
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «ennaharonline» کے مطابق الجزایر کے امور جیل کے سربراہ «مختار فلیون»، نے کہا ہے کہ قرآن مجید حفظ کرنے والے قیدیوں کو خصوصی امتیازات حاصل ہوں گی جنمیں مشروط اورشارٹ ٹرم آزادی بھی شامل ہے۔
قیدیوں کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ ملکی بنیادی قوانین کے تحت اس پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے تعاون سے منعقدہ پروگرام میں مختار فلیون نے کہا کہ قرآن حفظ کرنے والے قیدیوں کو خصوصی امتیازات حاصل ہوں گے جنمیں مشروط اور مختصر مدت کی آزادی بھی شامل ہوگی۔
انکا کہنا تھا کہ ٹیکنکل اور دیگر تعلیمی امور میں کارنامے انجام دینے والے قیدیوں کو بھی مراعات دی جاسکتی ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ مختلف جیلوں میں اس وقت ۴۲۲ مرد و خواتین ٹیچرز قیدیوں کی تعلیم وتربیت پر کام کررہی ہیں ۔
وزارت مذہبی امور کے عہدہ دار «محند ایدیر مشنان» نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد جرائم پیشہ افراد کو تربیت دیکر معاشرے کے لیے مفید افراد بنانا ہے۔