
ایکنا نیوز۔ جعفریہ اسلامک سوسایٹی کے تحت عید غدیر کی مناسبت سے جشن ولایت علی ابن ابیطالب علیہ السلام جمعہ ۲۳ ستمبر کو بعد از نماز مغربین منعقد کیا جائے گا۔
ایڈیلیڈ کے پاریش ہال میں منعقد کئے جانے والے جشن سے علامہ غلام علی حیدری فضایل و مناقب امام علی اور عید غدیر کی اہمیت پرخطاب کریں گے جبکہ معروف منقبت خواں حضرات اردو اور فارسی زبان میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔
جشن ولایت کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور سوشل میڈیر پر تمام عاشقان اہل بیت سے شرکت کی استدعا بھی کی گیی ہے۔