ایکنا سے گفتگو؛ آسٹریلیا کے شہر ملبرن میں اسلامی میوزیم ملک کی پہچان

IQNA

ایکنا سے گفتگو؛ آسٹریلیا کے شہر ملبرن میں اسلامی میوزیم ملک کی پہچان

8:13 - September 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3501585
بین الاقوامی گروپ: آسٹریلیا میں ایرانی ثقافتی سفیر کا کہنا ہے: ملبرن میں اسلامی میوزیم کے قیام سے آسٹریلین عوام کو اسلام کی شناخت میں مدد ملے گی

ایکنا سے گفتگو؛ آسٹریلیا کے شہر ملبرن میں اسلامی میوزیم ملک کی پہچان


ایکنا نیوز- کینبرا میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر محسن ابوطالبی جو حال ہی میں اسلامی میوزیم کا دورہ کرچکا ہے انہوں نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں میوزیم کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے اسلام کی شناخت میں مدد ملے گی.


ابوطالبی کا کہنا ہے کہ میوزیم میں اصفھان کی تصاویر اور مولانا جلال الدین رومی کی کتاب برائے فروش موجود تھی جبکہ کوئی اصلی فن پارے اب تک نہیں رکھے گیے ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ اس میوزیم کا مختلف اسکولوں کے طلباء دورہ کرتے ہیں جس سے اسلام کی شناخت میں انہیں مدد ملے گی.


انکا کہنا ہے کہ مذکورہ میوزیم فروری ۲۰۱۴ کو ملبرن کے علاقے «ٹورن بری» تعمیر کیا گیا ہے اور اسلامی تاریخ و ثقافت سے متعلق مختلف شعبے بنائے گیے ہیں.


محسن ابوطالبی کا کہنا ہے کہ اسلام شناسی کے حوالے سے تاریخی مناظر کو تصاویر اور خطاطی کے زریعے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ انسانی تہذیب میں اسلام کے کردار کے حوالے سے اہم اسلامی شخصیات کی کتابیں بھی موجود ہیں

ایرانی ثقافتی سفیر کے مطابق مختلف پتھروں اور ٹائلز پر اسلامی فن معماری اور آرٹ کی نمائش بھی کی گیی ہے جنمیں ایرانی فن معماری نمایاں ہے۔


ابوطالبی کا کہنا ہے کہ میوزیم کے آثار میں آسٹریلیا میں مسلمانوں کی تاریخ اور علمی خدمات کو بھی اجاگر کی گیی ہے

اس میوزیم کے قیام کے حوالے سے سال ۲۰۱۲ سے کم شروع کیا گیا تھا جسکے لیے آسٹریلیا بھر سے مخیر افراد نے حصہ لیا تھا۔


3532054

نظرات بینندگان
captcha