وہابی دہشت گردوں کے اجتماع میں خودکش حملہ/کئی دہشت گرد کمانڈر ہلاک

IQNA

وہابی دہشت گردوں کے اجتماع میں خودکش حملہ/کئی دہشت گرد کمانڈر ہلاک

12:17 - September 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3501587
بین الاقوامی گروپ:شام کے صوبہ درعا کے اطراف میں دہشت گردوں کے ایک اجلاس میں خودکش حملے کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد کمانڈر ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ درعا کے اطراف میں دہشت گردوں کے ایک اجلاس میں خودکش حملے کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد کمانڈر ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق صوبہ درعا میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ وہابی دہشت گرد تنظیم  النصرہ محاذ کے کمانڈروں کا اجلاس جاری تھا جس میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی وہابی کمانڈر ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ 

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں  یعقوب العمار بھی شامل ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha