
ایکنا نیوز- براثا نیوز کے مطابق دسویں غدیر میڈیا فیسٹیول میں دو سو سے زائد میڈیا چینلز مختلف عربی اور اسلامی ممالک سے شرکت کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں ایران، لبنان، شام، مصر، یمن، کویت، عرب امارات، عمان، تیونس، افغانستان، مراکش، هندوستان، الجزایر، روس، یوکرائن، فرانس، بیلجیم،برطانیہ اور جرمنی کے علاوہ کئی عراقی میڈیا چینلز پروڈکٹس کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔
میڈیا فیسٹیول کے ہمراہ مختلف علمی سیمینارز اور ورکشاپس بھی منعقد ہوں گے جنمیں عراق اور دیگر ممالک کے میڈیا ماہرین لیکچرز دیں گے۔
میڈیا فیسٹیول میں بعض اہم عرب فنکار بھی شریک ہیں
قابل ذکر ہے کہ تین روزہ غدیر میڈیا فیسٹیول ہر سال «الغدیر» سیٹیلایٹ چینل کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے
اس فیسٹیول میں ایران کے معروف الکوثر چینل بھی اس فیسٹیول میں شرکت کررہا ہے۔